کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کے ڈی اے سوسائٹی میں ویلڈنگ کی دکان پروردات کے بعد فرار ہو نے والے ملزم طیب عظیم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ، ساتھی اندرونی گلیوں میں فرار ہو گیا ،شرافی گوٹھ پولیس نے مبینہ بطور پراسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم امان عبدالرحمن ٰکو گرفتار کرکے 30 بور پسٹل،رائونڈز اور کیش برآمد کرلیا ،نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11 جے ڈبہ اسکول کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم فدا محمد عرف عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ساتھی فرار ہوگیا ، گربتار ملزم کہ قبضے سے پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے احسن آباد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان علی رضا اور غلام عباس کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 30 بور پسٹل ، چھینا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی ،قائدآباد پولیس نے سواتی محلے میں واقع گودام پر چھاپہ مار کر مبینہ طو رپر موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث2 ملزمان عبدالکریم اور نعمان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل اور کئی موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کرگئے ، سپر ہائی وے سے پولیس نے مبینہ مقا بلے کے بعد ملزم جمعہ خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ ،چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ، تھانہ کورنگی پولیس نے کورنگی ڈھائی نمبر میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان ذیشان اور نور علی عرف حیدر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 9 ایم ایم پسٹل، چھینے گئے 6 موبائل فون 3 پرس اور 15 ہزار روپے برآمد کر لئے ۔