• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 3 طالب علم زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شیر شاہ پل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ عبدالکریم جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ حادثہ ٹریلر سے کنٹینر گرنے کے باعث پیش آیا ،کنٹینر گرنے سے ایک کار کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، میمن گوٹھ کے علاقے ملیر جام گوٹھ فٹ بال گراؤنڈ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین بچے زخمی ہوگئے ،شناخت14 سالہ جبار، 14 سالہ محمد موسیٰ اور 13 سالہ ابرہیم کے ناموں سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق پتھروں سے بھرا ٹرک جارہا تھا کہ اس کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس سے ٹرک بے قابو ہوگیا اور سڑک کی دوسری جانب چلا گیا جس کے باعث اسکول سے گھر جانے والے موٹر سائیکل سوار تینوں بچے زخمی ہوگئے ،حالت خطرے سے باہر ہے ، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے ٹرک کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے ، علاوہ ازیں کورنگی عوامی کالونی باغ کورنگی سیکٹر 10 میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 42 سالہ مریم خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید