• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، محکمہ صحت کے ملازم کو نیب کال اپ نوٹس بھیجنے کے خلاف درخواست مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ صحت کے ملازم کو نیب کال اپ نوٹس بھیجنے کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے چار بار کال اپ نوٹس جاری کیے ہمیں ایک بار بھی نہیں ملا ، خدشہ ہے نیب درخواست گزار کو گرفتار کرلے گا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 2022 سے پہلے ہوتا تھا نیب جس کو چاہتا تھا گرفتار کر لیتا تھا جب تک چیئرمین نیب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرتے نیب کسی کو گرفتار نہیں کر سکتا، سیکرٹری ہیلتھ کے سامنے جاکر نیب کے کال اپ نوٹس کا جواب دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید