کراچی ( جنگ نیوز ) سینٹر پارلیمنٹر ین اور فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے سابق سینٹر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو پارلیمنٹرینز فار گلو بل ایکشن کے ایگز یکٹو بورڈ کے ممبر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے، جس میں وہ ریکارڈ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کو پی جی اے کے یگز یکٹو بورڈ میں تاریخی نمائندگی کا اعزاز ملا ہے ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور پارلیمنٹ کے اراکین نے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو اس کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں، ان کا پی جی اے الیکشن میں حصہ لینا پاکستان بلکہ عالمی سطح پر امن ‘ جمہوریت اور پائیدار تر قی کے فروغ کے لئے اہمیت کا حامل ہے، اجلاس کی صدارت پی جی اے کی سیکرٹری جنرل مونیکا ایڈ م نے کی ، اس دوران اہم ایجنڈے اور عالمی پارلیمنٹر ینز کے تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔