• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی، آرٹیکل 199 کے تحت درخواست دائر نہیں کی جاسکتی، ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں ضلع ٹھٹھہ میں کرشنگ پلانٹ اور ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیسز کی سماعت کے لئے انوائرمنٹل ٹربیونل موجود ہے، سندھ ہائی کورٹ اس قسم کی درخواست کی سماعت کا مجاز نہیں ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آرٹیکل 199 کے تحت درخواست دائر نہیں کی جاسکتی، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہے،علاوہ ازیں 34 سال سے پلاٹس کا قبضہ نہ دینے کے خلاف شہریوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، شہریوں نے کے آئی پی واپڈا ایمپلائز کارپوریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی ، درخواست میں سندھ حکومت، رجسٹرار کارپوریٹو سوسائٹی، کے آئی پی واپڈا ایمپلائز کارپوریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بلڈرز اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیدار الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ فراہم کریں ، بلڈرز کو انکروچمنٹ سے بھی روکا جائے، ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداروں کو سوسائٹی کے الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید