کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ٹائون میں پراپرٹی ٹیکس کے حصول کے لئے قائم ون ونڈو کاونٹر کا وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے افتتاح کیا، نعمان صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اگست میں پراپرٹی ٹیکس ٹاونز کے حوالے کیا، جو کہ خوش آئند بات ہے ،ٹیکس کی آمدنی سے ناظم آباد ٹائون کی تعمیر و ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی، انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں ناظم آباد ٹائون کے ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ سولہ لاکھ روپئے وصول کئے۔