کوئٹہ(پ ر)پاکستا ن پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےحکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی بہتری کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو بلوچستان کے مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں کتب فراہمی کے لئے ملک گیر پیشکشوں کی طلبی اورگزشتہ سال کی نسبت چالیس فیصد کم لاگت پر پیشکش قبول کرنے کا اقدام شفافیت اور تعلیم دوستی کی جانب اہم قدم ہے،اس سے حکومتی خزانے کو 75 کروڑ روپے کی بچت ہوگی و دوسری جانب تعلیمی اداروں میں بروقت سرکاری کتب کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، انہوںنے کہا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک بھیجنا، اساتذہ کی یونین کونسل سطح پرکنٹریکٹ پر بھرتی ، غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی سمیت شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل تعلیم یافتہ بلوچستان کی جانب اہم پیشرفت ہے جو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اس وژن کے مطابق صوبے کےمستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت آج بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سمیت روشن مستقبل کیلئے ہر شعبے میں اقدامات کر رہی ہے وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان بھی ترقی کے میدان میں دوسرے صوبوںکے برابر آئیگا۔