کوئٹہ(خ ن)محکمہ ہائے ملازمت و عمومی نظم و نسق بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لیے 31 اکتوبر تا 2 نومبرتک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ بلوچستان نے اس ضمن میں ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کے لئے 24 اکتوبر کو ہی تنخواہوں کا اجراء کر دیا تھا۔