کوئٹہ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کےانتخابات میں شاہین پینل کی کابینہ کودوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ دو سالہ کارکردگی کی بناءپر کامریڈ یونس زہری ، جنرل سیکرٹری قائم خان کاکڑ اور ان کی کابینہ کی کامیابی ممکن ہوئی جو قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن نہ صرف سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کےلئے جدوجہد کررہی ہے جبکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے شہریوں کے مسائل کا حل بھی سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کی توسط سے ممکن ہوتی ہے۔درایں اثناء سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرسنل اسٹاف آفیسر محمد ایوب قریشی نےبھی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔