کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کینٹ پولیس نے سرکاری کلاشنکوف کی گمشدگی پر ہیڈ کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ کے گن مین شہباز مسیح کیخلاف سب انسپکٹر بلال شمس کی مدعیت میں پولیس تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے سرکاری ایس ایم جی تین میگزین اور 90راؤنڈز گم ہو گئے ہیں جس پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس نے مذکورہ اہلکار کی ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی اور اسلحہ اور گولیوں کی موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے ریکوری کی سارش کی گئی جس پر کینٹ پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کر لیا مذکورہ اہلکار کی گرفتاری کیلئے چھاپہ بھی مارا گیا لیکن گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔