کوئٹہ (اے پی پی)جاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین میر عبدالماجد ابڑو نے سبی کم لہڑی کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارسردار کوہ یار خان ڈومکی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے میر عبدالماجدابڑو نے سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد سبی میں جلسہ کرکے جاموٹ برادری سردار کوہ یار ڈومکی کی حمایت کاباقاعدہ اعلان بھی کرے گی جس پر میر دینار ڈومکی نے سابق وزیر کاشکریہ اداکیا اس موقع پر حاجی یار محمد ہاڑا بھی موجود تھے۔