• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کے حقوق کا ہر صورت دفاع کیا جائیگا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردارسحر گل خلجی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل ، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنےبیان میں کہاہے کہ کسی بھی پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کارکنوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے دفاع کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے ممتاز قانون دان میاں رؤف عطا ایڈووکیٹ کو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدر سپریم کورٹ بارملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ رہنماؤں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو نیشنل پارٹی کا صدر‘ میر کبیر احمد محمد شہی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔