• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے ‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیت، میر وائس، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ارشد اچکزئی، امین آغا اور ضیا الحق نے بیان میںمزدوروں کے بہیمانہ قتل پر دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں بدامنی ، دہشتگردی کے واقعات اور اس میں بے گناہ عوام ، مزدوروں کا قتل عام معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ پشتون سیاسی جماعتیں اور قبائلی عمائدین فوری طور پر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ مزدوروں خصوصاً پشتونوں کے آئے روز قتل کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ایک غیرت مند قوم ہے ،انہوں نے ایرانی فورسز کی جانب سے 3سو افغانوں کے قتل کی مذمت کی۔
کوئٹہ سے مزید