• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دباؤ اور لالچ کے باوجود با شعور وکلا نے منیر احمد کاکڑ کے حق میں ووٹ استعمال کیا،پروفیشنل پینل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پروفیشنل پینل بلوچستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں بلوچستان کراچی سمیت ملک بھر سے سینکڑوں وکلاء کا منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ کے حق میں اپنے ووٹ کے استعمال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہےکہ ملک بھر کے باشعور وکلاء نے حکومت خفیہ اداروں سیاسی پارٹیوں کے سربراہ سرکاری وکلاء کے دباؤ دھونس لالچ و ہراس کرنے کے باوجود وکلاء نے ہمارے امیدوار منیر احمد خان کاکڑ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پرفیشنل پینل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پہلی بار تمام صوبائی گورنرز وفاقی وزراء خفیہ اداروں کے اہلکاروں سینکڑوں لاء آفیسروں نے الیکشن کے اوپر اثر انداز ہونے بلکہ وکلاء کو نوکریاں دینے کے لالچ دیئے۔ مگر باشعور وکلاء نے تمام تر لالچ خوف و دباؤ کے باوجود بھی ہمارے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا بیان میں کہاگیاہےکہ الیکشن میں ہارجیت جمہوریت کا حصہ ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں بلوچستان کے وکلاء ملک بھر سے پروفیشنل وکلاء پینل ملک کے اندر حقیقی معنوں میں وکلاء تحریک کو منظم کریں گے اور چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف آزاد عدلیہ کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید