• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی رہنماؤں کیخلاف قائم مقدمات ختم کئے جائیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ضیاء الحق، توقیر بھٹی، امین آغا اور ارشد اچکزئی نے بیان میں بی این پی قیادت کے خلاف مقدمات کے اندراج اور رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی سمیت ان تمام پارٹیوں جن کیخلاف ناجائز مقدمات درج کئے گئے ختم اور گرفتار رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی سمیت ہزاروں کارکنوں کو گرفتار اور ان پر جھوٹے مقدمات درج ہوئے توکسی جماعت نے ہمارا ساتھ نہیں دیاجس کی صرف مذمت ہی کی جاسکتی ہے۔ لہٰذا اب بھی وقت ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ۔ انہوں نے بیا ن میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو نیشنل پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک اپنی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور صوبے کی ترقی اور نفرت کی سیاست کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ درایں اثناء بیان میں بڑیچ قبیلے کے نئے سربراہ سردار ادریس بڑیچ کو بھی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید