• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر بنگلزئی اور احمدخان خود کو ہمارے معاملے سے دور رکھیں ،ورثاء شیرباز بنگلزئی

کوئٹہ (پ ر )حاجی میر شیر احمد بنگلزئی، والدہ شہید میر شیر باز خان ،وڈیرہ نور محمد بنگلزئی ،میرہیبت خان بنگلزئی ،میر عبداللہ جان زرکزئی اور دیگر ورثاء نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کچھ اخبارات میں شہید میر شیر باز خان کی شہادت کے حوالے سے بنگلزئی اورمیر ماجد ابڑو کے درمیان ہونے والے تصفیہ کو ماننے سے انکار کرنے سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قبیلے کے سربراہ سردار کمال خان بنگلزئی نے ورثاء کی اجازت اور رضا مندی سے شہید میر شہر باز خان بنگلزئی کے قتل کے نتیجے میں ہونے والے تنازعہ کے حل کے لئے فریق میر ماجد ابڑو کی جانب سے آنے والے میڑھ کو عزت بخشتے ہوئے اللہ کی رضا کے لئے شہید کے قتل کو معاف کر دیا اس سے قبل ورثاء نے فیصلے کا اختیار سردار کمال خان بنگلزئی کے سپرد کیا تھا جرگہ کے دن سردار کمال خان بنگلزئی نے خان آف قلات کے بھائی،سراوان ،جھالاوان کے سرداران ودیگر معتبرین اور اقوام بنگلزئی کے ٹکری صاحبان و قبیلہ بنگلزئی کے سامنے اپنی تقریر میں واضح کیا تھا کہ اگر کسی بھی شخص نے اس میڑھ کے بعد کوئی بھی غیر رسمی و غیر شرعی حرکت کی تو اس کی زمہ داری مکمل طو پر اس شخص کے زمہ ہو گی اور وہ اس کا ذاتی فعل ہو گا لہذا بالا حقائق کی روشنی میں ہم تمام ورثاء شہید میر شیر باز خان بنگلزئی مذکورہ اشخاص میر نصیر احمد بنگلزئی اور میر احمد خان کو شدید الفاظ میں تنبہہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے معاملے سے خود کو دور رکھیں نہ وہ ہمارے معاملات میں وارث ہیں اور نہ ہی ہم ورثا نے ان کو وارث مقرر کیا ہے ایسے مضحکہ خیز بیانات جاری کرنا سوائے سستی شہرت حاصل کرنے کے اور کچھ بھی نہیں۔ 
کوئٹہ سے مزید