کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)قمبرانی روڈ کے علاقے شریف آباد کا رہائشی سیدان عرف ڈاڈ بگٹی ولد کریم بخش بگٹی منگل کو گھر سے موٹرسائیکل پر قمبرانی روڈ جا رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاپولیس نے لاش ضروری کارروائی کےبعدلواحقین کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔