راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ عمران اور بشریٰ پر پھر فرد جرم نہ ہوسکی، سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کو 2 نومبر کو عدالت طلب کر لیا۔ گزشتہ روز سپیشل جج سنٹرل نے اڈیالہ جیل میں سماعت موقع پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ،عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے وکیل مقرر کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔