• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس یونیورسٹی میں بین الاقوامی اسمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کانفرنس کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی اسمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے تحقیقی مقالہ جات جمع کروائے۔ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں، تحقیقی ادارہ جات اور انڈسٹری سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم وائس چانسلربارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے کہا کہ پودوں کے دشمن حشرات کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اور ماحول دوست حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس سلسلے میں بیالوجیکل کنٹرول کا استعمال ناگزیر ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ اسمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کے ذریعے زراعت میں جدت ممکن ہے۔ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد پلانٹ پروٹیکشن سے متعلقہ جدید ریسرچ کو فروغ دینا ہے۔تقریب سے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پروفیسر سما بشیر،ڈاکٹر طارق مشتاق،میڈم تہمینہ،ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر وقار عالم اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید