ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،دہلی گیٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم عظیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے قتل کے مقدمے میں اپنے دوست کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی، سیتل ماڑی پولیس کو اقصی شکیل نے بتایا کہ رکشہ پر قصوری چوک سے سوار ہوئی نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے اپنی باتوں میں الجھاکر نوسربازی کرتے ہوئے مجھے اتار کر میرا سامان بیگ لیکر فرار ہوگیا قادرپورراں پولیس نے ملزم عدنان سےپسٹل دوگولیاں ،بستی ملوک پولیس نے ملزم یونس سے پسٹل گولیاں ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم حمزہ سے پسٹل ،نیوملتان پولیس نے ملزم شہباز آصف سے پسٹل ،ملزم طلحہ سے پسٹل ،ملزم اسلام سے پسٹل برآمد کرلیے۔ سیتل ماڑی پولیس کو محمد فیاض نے بتایا کہ ملزمان عمران ، محسن وغیرہ نے حسن کو زبردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے جبکہ محمد اظہر شاد نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میری بیٹی کو فرزانہ کو اغوا کرکے لے گئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ بوہڑ گیٹ پولیس کو عبدالرافع نے بتایا کہ ملزم محمد حذیفہ نے ادھار کی مد میں15لاکھ روپے لیکر پیسوں کے عوض چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا جبکہ دہلی گیٹ پولیس کو رفعت عباس نے بتایا کہ ملزم ساجد محمود نے ڈیڑھ لاکھ روپے کا مال وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا۔