• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کیلئے خوشخبری، فریئر ہال پارک میں وائی فائی کی مفت سہولت فراہم

کراچی(طاہر عزیز /اسٹاف رپورٹر) شہریوں کے لئے خوشخبری ، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عبداللہ ہارون روڈ پرواقع فریئرہال پارک میں وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کر دی200ایم بی ڈیٹا کے لئے تمام ایکوپمنٹ سائبر نیٹ ورک کمپنی نے فراہم کئے ہیں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر افضل زیدی نےبتایا کہ مفت وائی فائی کی فراہمی میں تمام سیکورٹی فیچر مد نظر رکھے گئے ہیں تاکہ پارک میں آنے والا کوئی وزیٹر اس کا غلط استعمال نہ کر سکےانہوں نے کہا اس کا ماہانہ بل کے ایم سی ادا کرے گی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دیگراہم عوامی مقامات پر بھی مفت وائی وائی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہےاور جلد شہریوں کو دیگر جگہوں پر بھی وائی وائی دستیاب ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید