• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا پانی کسی صورت چوری کرنے نہیں دینگے، پیر صاحب پگارا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ارسا ایکٹ میں ترامیم اور دریائے سندھ سے مزید 6کینال نکالنے اور سندھ کا پانی کسی صورت میں چوری کرنے نہیں دیں گے ، ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نےکیا ،پیر صاحب پگارا نے کہا کہ نئی اسکیم کے تحت کراچی کے پینے کا پانی کم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، اور میں سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ بچاؤ مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا ، جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد جی ڈی اے کی تنظیم سازی ڈویژن ، ضلعی اور مرکزی سطح پر کی جائے گی ، اجلاس میں شرکاء نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو وفاق کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا اور دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ، اجلاس میں شرکاء نے حقیقی جمہوریت قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے انتخابات جعلی اور فارم 47 کے تحت تھے جن کو مسترد کرتے ہیں ، جی ڈی اے کے اجلاس میں جعلی اسمبلی سے پاس کی گئی 26 آئینی ترمیم کو یکسرمسترد کردیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید