کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک اور انصاف کے ادارے پر حملے کے مترادف ہے، جس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی ساکھ کو بدنام کیا گیا ہے، قوم معزز جج کے خلاف اس قسم کی نازیبا حرکت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے،اس حملے میں ایک سیاسی جماعت کے حامی شامل ہیں، جو ماضی میں بھی خانہ کعبہ میں ایک پاکستانی شخصیت کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرچکی ہے، عوام نے الیکشن میں جبکہ وکلاء برادری نے اسے بار کونسل کے انتخابات میں مسترد کردیا، انہوں نے کہا اختلافات کا مقصد یہ نہیں ہے کہ اس پر حملہ کیا جائے، دہشت گردی ونگ نے اس جماعت سمیت کئی جماعتوں کو سیاسی طور پر تباہ، بدنام اور تنہا کیا۔