کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام افراد کے مابین پیار محبت قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی یگانت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ اقلیتی ونگ سندھ کے صدر اور سابق ایم پی اے نند کمار گوکلانی سے ملاقات کے دوران کیا۔سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں بسنے والی اقلیتی برادری سخت تکلیفوں سے دوچار ہے سندھ حکومت کے پاس اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی بھی پروگرام نہیں ہے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے رکھے گئے سالانہ اربوں روپے کے بجٹ ہڑپ کیے جاتے ہیں۔انھوں نےکہا ہے کہ مذہبی ھم آہنگی کے فروغ کیلئے حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کا اہم کردار رہا ہے۔