اکراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہاقلیتوں کو سندھ میں مساوی حقوق حاصل ہیں ، دیوالی روشنیوں کے ساتھ ساتھ خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ امن و محبت کی دھرتی ہے جہاں تمام مذاہب سے وابستہ افراد اپنی خوشیاں آزادی سے مناتے ہیں۔دیوالی روشنیوں کے ساتھ ساتھ خوشیوں بھرا تہوار ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنے ہندو بھائیوں کے ساتھ خوشیوں کے تہوار میں ہم برابر کے شریک ہیں۔پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کو حکومت اور دیگر انتظامی اداروں میں نمائندگی دی ہے ۔ اقلیتوں کو سندھ میں مساوی حقوق حاصل ہیں اور آئین پاکستان ان کومکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔