• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ KP کا صوبے میں طلبا یونین بحال کرنیکا اعلان

اپشاور(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نےصوبہ بھر میں طلبا یونین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ حقیقی آزادی کی فیصلہ کن جنگ کیلئے نکلیں گے، گھر والوں کو کہیں گے ہمارے جنازے پڑھ لیں کیونکہ انقلاب میں سب کچھ ممکن ہے، بانی چیئرمین نے خوف کے بت توڑنے کا کہہ دیا ہے،وزیراعلیٰ نے جمعرات کے روز گورنمنٹ کالج پشاور کا دورہ کیا جہاں اُنہوںنے صوبے کے سرکاری کالجز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا ،منصوبے کے تحت اس وقت 80 سرکاری کالجز میں 10 KVA سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل شروع ہے جن میں سے 10 کالجز کی سولرائزیشن مکمل بھی کرلی گئی ہے،منصوبے کے تحت فی کالج 10 KVA سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے جس کی کل لاگت24 لاکھ 10 ہزار روپے ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید