کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے رات گئے سخت فیصلے کرتے ہوئے اپنے زون کے 4ملازمین کو نوکری سے برخاست اور 12عہدوں میں تنزلی کے 17 نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جن میں سے بیشتر پر کرپشن کے الزامات تھے۔ نوٹیفکیشنز کے بعد مطابق اے ایس آئی عاصم گلزار، ہیڈ کانسٹیبلز حبیب احمد قریشی، سعید اللہ اور لیڈی کانسٹیبل نمرا حمید کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس آئی وسیم اقبال کو معطل اور سب انسپیکٹر طلعت نسیم کو ٹرانسفر کر دیا ہے۔