راولپنڈی (ایجنسیاں)معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ان کے شوہرہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔دونوںفیملی کے ہمراہ جیل سے روانہ ہوگئے۔ قبل ازیں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ضمانت کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 20، 20ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی ۔