اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) انتخابی مہم کے دوران سپرپاور امیدواروں کے بیانات و الزامات، پاک بھارت امیدواروں کا گماں،ٹرمپ کے دعوؤں پر کملا ہیرس کو اپنی میڈیکل ہسٹری ووٹرز کے سامنے عام کرنا پڑی ، کملا ہیرس کیلئے انتخابی فنڈنگ کی رقم 1.27 بلین اور ٹرمپ کی 940 ملین ڈالر ہو گئی ، امریکا کے صدارتی انتخابات میں اب ایک ہفتے سے بھی کم کا وقت رہ گیا ، 5 نومبر کو ہونے والے انتخابی معرکے میں دونوں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جو دوسری مرتبہ صدارتی منصب کے طلبگار ہیں اور ان کی حریف کملا ہیرس جو صدر بائیڈن کے ہمراہ 2020 کے انتخابات میں نائب صدر بن گئی تھیں خم ٹھونک کر ان کے سامنے کھڑی ہیں اور اگر ان کے حامیوں کی خواہشیں اور دعوؤں کے مطابق کملا ہیرس کامیاب ہو جاتی ہیں تو 60سالہ کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون صدر ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیں گی، دونوں صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم کے دوران جو اس وقت پورے عروج پر ہے اور انتخابی جائزوں کے مطابق بعض اہم ریاستوں میں بہت سخت مقابلہ ہے جہاں کسی ایک امیدوار کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ایسے میں بعض مواقعوں پر امریکا جیسے مہذب معاشرے جن میں سخت جملوں کی حد تک جو زبان استعمال کی جارہی ہے کردار کشی کا جو لب ولہجہ اور الزامات عائد کرنے میں جو جارحانہ انداز اختیار کیا گیا اس پر تو کبھی کبھی سپرپاور کے صدارتی امیدواروں پر جنوبی ایشیا بلخصوص پاکستان اور بھارت جیسے ممالک کے انتخابی امیدواروں کا گمان ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ کملا ہیرس کو کچھ دن قبل اپنے ووٹروں کے سامنے میڈیکل ہسٹری بھی عام کرنا پڑ گئی تھی جس میں انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ قرار دیا گیا تھا۔