• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کی ٹانگ میں فریکچر دورہ چین ملتوی

اسلام آباد ( طاہر خلیل ،صالح ظافر) صدر آصف زرداری کا دورہ چین ملتوی، صدر کو چار دن کے لیے 4نومبر کو بیجنگ روانہ ہونا تھا۔ یہ دورہ سفارتی ذرائع سے ایک دو روز میں طے پا سکتا ہے دبئی میں جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں کا فریکچر ہو گیا تھا، وہ شیڈول کے مطابق سفر نہیں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری، جنہیں اگلے پیر (4 نومبر) سے چین کا چار روزہ دورہ کرنا تھا، وہ بیجنگ نہیں جائیں گے۔ صدر، جن کی ٹانگ میں بدھ کی شام دبئی میں فریکچر ہو گیا تھا، وہ شیڈول کے مطابق سفر نہیں کریں گے۔ صدر مملکت جو خاندانی مصروفیات کے سلسلے میں دبئی میں ہیں، ان کے اگلے ہفتے واپس آنے کا امکان ہے۔ ان کے صاحبزادے اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری دبئی میں ان کے ساتھ ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ 4 سے 7نومبر تک متوقع ہے جس کے دوران وہ چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت کریں گے۔ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فیز ٹو، پاک چین دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر بات چیت کریں گے۔ صدر زرداری نے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر 5 نومبر کو شنگھائی ورلڈ ایکسپو میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت طبی مشورے کی روشنی میں رواں ماہ کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید