• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل ٹیکس کے بعد کراچی والوں سے صفائی و کچرا ٹیکس بھی لینے کی تیاریاں

کراچی(طاہر عزیز،اسٹاف رپورٹر)کراچی میں میونسپل ٹیکس نافذ کرنے کرنے کے بعد اب شہریوں سے صفائی اور کچرا ٹیکس بھی اکٹھا کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی اور کچرا ٹیکس وصول کرنے کیلئے پروپوزل بنا کر منظوری کیلئے سندھ کابینہ کو بھیج دیا گیا ہےہر گھر سے سے کم سے کم سو روپے اوررقبے کے لحاط سے سروس چارجز لئے جائیں گےجبکہ حکومت سندھ سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ بورڈ کو کچرا پھیلاننے والوں کے خلاف جرمانے کرنے اور کارروائی کی اجازت دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کوایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ایم ڈی نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں ورلڈ بینک کے تعاون سےچار گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں اس موقع پر کاٹی کے صدرجنید نقی، پی ٹی اے (ایس زیڈ) کے صدر گلزار فیروز، سائٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سلیم ناگریہ اور نائب صدر خالد ڈھیڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کے علاوہ دیگر افسران اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ سید امتیاز علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ صنعتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرنے میں ویب بلنگ پورٹل اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکافی وقت سے صنعتی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کی خدمات انجام دے رہا ہے لیکن بلز بروقت پہنچانے میں مشکلات در پیش تھیں جس کے حل کیلئے ویب پورٹل بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے ساتھ مسلسل رابطے میں بھی ہیں اس ایپ کے ذریعے ہر صنعتی یونٹ اپنی انوائس ڈاؤن لوڈ کر کے ادائیگی کے بعد رسید حاصل کر سکے گا۔ وہ اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے بھی اس پورٹل کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کے بعد کاروباری برادری کا وقت بھی محفوظ ہوگااور سالڈ ویسٹ کی اپنی آمدنی کے ذرائع بھی بڑھائے جا سکیں۔ اس پورٹل پرتقریباً 2500 صنعتی یونٹ کا ڈیٹا موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید