اسلام آباد( طاہر خلیل) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے جمعہ کو اجلاس سے دوران ایک موقع پر چئیرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے سیکرٹری قانون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر جنگ اخبار بتا سکتا ہے کہ زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہے تو آپ کیوں نہیں بتا سکتے؟ آپ کو معلومات کیلئے کتنا وقت چاہیے؟‘‘سیکرٹری قانون نے جواب دیا کہ انہیں کم از کم تین ہفتوں کا وقت درکار ہو گا۔