• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی رہائی کیلئے 4 رکنی وفد امریکی صدارتی انتخابات کے بعد روانہ ہوگا، اٹارنی جنرل

اسلام آباد (خبر نگار) وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور صحت معلوم کرنے کیلئے وفد امریکہ جائے گا۔ وفد میں سینیٹر طلحہ محمود، فوزیہ صدیقی، انوشہ رحمان اور ایک ڈاکٹر شامل ہو گا۔ امریکی انتخابات کے بعد وفد امریکہ جا کر امریکی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سردار اعجاز اسحاق خان نے ا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے امریکہ بھیجے جانے والے چار رکنی وفد کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔

ملک بھر سے سے مزید