• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 سال ہوگئے، دہشتگردی کیخلاف جنگ سے نہیں نکل سکے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال انسداد دہشت گردی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر آپ کی رائے کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار بینظیر شاہ ،اعزاز سید ،مظہرعباس اور آصف بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ 25 سال ہونے کو آرہے ہیں ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ سے نہیں نکل سکے ،اس میں دو نئی شقیں شامل کی گئی ہیں ایک تو یہ ہے کہ حکومت اور فوج کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ تین ماہ تک حراست میں رکھ سکتے ہیں،اگر آپ فوج کو گرفتاری کا حق دے رہے ہیں تو کیا انہیں پروسیکیوشن کا رائٹ بھی دیں گے۔آپ کو پولیس کو مضبوط کرنا ہوگا وقت کی ضرورت ہے،ماسوائے کراچی کے دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں نظر آتی ۔نمائندہ خصوصی آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ جب بھی قوموں کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہوتا ہے تو غیر معمولی قوانین بھی لائے جاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید