• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECC، صدر، وزیراعظم کیلئے 2 جہازوں کی اوورہالنگ، ایک ارب 80 کروڑ منظور

اسلام آباد( مہتاب حیدر، تنویر ہاشمی )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت اور وزیراعظم کیلئے دو وی وی آئی پی جہازوں کے انجن اوورہال کرنے کیلئے ایک ارب 80کروڑروپے جاری کرنے، سیلاب رسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت بجٹ میں مختص 30ارب روپے کی سندھ حکومت کو فراہمی کے ضمن میں تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ،اسکو کے ذخائر سے مقامی اور درآمد شدہ گندم یکم فروری کے فیصلے کی بنیاد پر مختص،درآمد شدہ سٹاک ختم ہونے تک تقسیم جاری رکھنے کا فیصلہ. کمیٹی کااجلاس جمعہ کو وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے غذائی سال 2024-25 کیلئے پاسکو کے مقامی اور درآمد شدہ گندم کے ذخائر کو گندم کی کمی کا شکارعلاقوں میں مختص کرنے کی تجویز پر غورہوا۔
اہم خبریں سے مزید