• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنگ چی رکشہ پر پابندی، عدالت نے اسٹے آرڈر دے رکھا ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چنگ چی رکشہ پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے لیکن عدالت نے اسٹے دے رکھا ہے ،تاہم بڑی اور اہم شاہ راہوں پر چنگچیاں نظر نہیں آتیں -ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے جمال احمد کے توجہ دلاو نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کیا ،سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ،اس کے ساتھ ساتھ حکومتی واپوزیشن ارکان نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے اقلیتی برداری کو مبارکباد بھی پیش کی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پاس کم عمر بچے موٹر سائیکل اور لینڈ کروزر بھی چلاتے ہیں اس پر ذمہ داری والدین کی ہے کہ وہ انہیں روکیں اگر کوئی کم عمر بچہ کوئی حادثہ کرتا ہے تو وہ قتل کے زمرے میں آئیگا، - ایوان کی کارروائی کے دوران محکمہ کچی آبادی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران صوبائی مشیر نجمی عالم نے ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کے جواب دئیے ، کارروائی کے دوران ارکان کے کئی توجہ دلاو نوٹس بھی زیر بحث آئے جن میں عوامی اہمیت کے حامل امور کی نشاندہی کی گئی تھی- سندھ اسمبلی اجلاس کا اجلاس جمعہ کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا تو سابق اسپیکر آغا سراج کی جانب سے یہ نشاندہی کی گئی کہ صد مملکت آصف علی زرداری کے پاوں میں فریکچر ہوگیا ہے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کرائی جائے جس کے بعد ایوان میں دعا ہوئی -
اہم خبریں سے مزید