لاہور(خصوصی رپورٹر)چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ مرحلہ وار ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی تمام اشیاء و سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے ، پہلے مرحلہ میں شملہ پہاڑی کی ایک کلو میٹر حدود میں مختلف سڑکیں شامل ہیں. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ،کشمیر روڈ، ایبٹ روڈ اور ایمپریس روڈ شامل ہیں اور ان علاقوں میں ہر قسم کی تعمیراتی سر گرمی پر مکمل پابندی ہو گی. چیف آفیسر شاہد عباس نے کہا کہ مارکیز اور میرج ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے انہوں نے کہا کہ کمرشل جنریٹرز کا استعمال ممنوع ہو گا اور اوپن روڈز پر باربی کیو پر پابندی ہو گی. چیف آفیسر نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔