• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 16ویں سینڈیکیٹ کااجلاس

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 16 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔متعلقہ افسران نے سینڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے ہولی فیملی ہسپتال کو بلڈنگ اور طبی سامان کی خریداری کی اجازت دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو پے منٹ کرنے کی اجازت دی گئی ۔