لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران سروس انتقال کرنے والے 204 ملازمین کے اہل خانہ کیلئے 75 کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں اور یہ رقم لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز کو ملے گی ۔ آئی جی نے کہا کہ دوران سروس انتقال کرنے والے ہر ملازم کے اہلخانہ کو تدفین سمیت دیگر اخراجات میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ دوران ڈیوٹی وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز کو ماہانہ گذارا الاؤنس بھی دیا جا رہا ہے مزید برآں آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں و ہاسٹلز کے گردونواح میں سرچ و سویپ اور کومبنگ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں۔