• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل مقدمات کے دو ملزموں کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے قتل کے دو مقدمات میں گرفتار ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ سزا پانے والے ایک ملزم امداد اللہ پر الزام تھا کہ اس نے واہ کینٹ کے علاقہ میں 2018میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے قتل کے ایک اور مقدمہ میں الزام ثابت ہونے پر شاہد نامی ملزم کو بھی سزائے موت سنائی۔ اس ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 2022 میں واہ کینٹ کے علاقہ میں گھریلو رنجش پر مشتعل ہوکر اپنے سالے مجاہد خان کی جان لے لی تھی۔ دونوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید