• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم پیداوار میں اضافے پر فوکس ہے ،ڈی سی ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے کسان برادری کو مشینی اور افرادی طور پر مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی،اس موقع پر ڈائریکٹر ایگری کلچر شہزاد صابر بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنرنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا گندم پیداور میں اضافے پر خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں کسانوں کو ایک ہزار لیزر لیلولر اور ایک ہزار ٹریکٹر فراہم کئے جارہے ہیں۔ 25 ایکٹر سے زائد رقبے والے کو اگلے مرحلے مزید 9 سو ٹریکٹرز بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے ،سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام خٹک اور کسان نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید