• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم شاہراہیں بند ہونے سے ٹریفک جام

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں ہفتے کو کئی تقاریب کے باعث اہم شاہراہیں بند ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا۔ٹریفک جام کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ ،پریس کلب چورنگی،آرٹس کونسل ،ضیاء الدین احمد روڈ،صدر اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرٹس کونسل آف پاکستان اور وائی ایم سی کے اطراف ٹریفک جام پر اظہار ناراضی کیا ہے۔دوسری جانب راستے بند ہونے کے باعث بزرگ شہری کو راستہ دلوانے پر پولیس اہلکاروں نے صحافی سے بدسلوکی کی جس پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید