• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی پنجاب لائیو اسٹاک، ڈیری پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کریگا، مریم نواز، اطالوی سفیر میں اتفاق

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اٹلی کی چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھا نے کی پیشکش کی گئی اورپنجاب میں لائیو سٹاک و ڈیر ی پراجیکٹ میںاٹلی کی جانب سے سرمایہ کاری پر اتفاق ، سیاحت،ٹیکسٹائل،لیدر،ماربل،کارپٹس اوردیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔اطالوی ٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی معترف ہوگئیں اور انہوں نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کو متاثر کن قرار دیدیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔ پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے۔ اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دینگے۔ تجارت بڑھانے کیلئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔ اطالوی سفیر نےماریلنا ارمیلن نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر لاہور آنا بہت اچھا لگا، منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بالکل برعکس پاکستان شاندار ملک ہے۔باہمی تجارت بڑھانے کیلئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے،ورک ویزا میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔اطالوی سفیر نے مزید کہا کہ ثقافت،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید