ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز، کامران عامر خان نےانسداد تشدد مرکز برائے خواتین اور ویمن پولیس اسٹیشن ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر منیزہ منظور بٹ، نے واک سینٹر سے متعلقہ مختلف شعبہ جات کے حوالے سے اور ڈی ایس پی شبینہ کریم، ایس ایچ او ارم حنیف نے ویمن پولیس اسٹیشن سے متعلقہ بریفنگ دی اور وزٹ کروایا، بعد ازاں انہوں نے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان، کا بھی دورہ کیا ۔