• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ بم دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک، جماعت اسلامی خواتین

لاہور (خبرنگار) سکول کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ،دھماکے کے باعث قیمتی جانوں کا ضائع ہونا کسی طور معاف نہیں کیا جاسکتا ہے ،ان خیالات کااظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکر یٹری جنرل ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،ثمینہ سعید ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید ,صدرلاہور عظمی پنجاب نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے گرلز ہائی اسکول چوک کے قریب بم دھماکہ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دھماکے میں اسکول کے بچوں سمیت 9 ہلاکتیں اور متعدد افراد کا زخمی ہونا المناک ہے عوام جانوں اور املاک کے نقصان سمیت شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں واقعے میں ملوث افراد کی سختی سے گرفت ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مقتول بچوں کے والدین اور دیگر مقتول افراد کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
لاہور سے مزید