• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کا زہریلا مادہ پھیپھڑوں میں مختلف بیماریوں اور کینسر کا باعث بنتا ہے، مقررین

لاہور(خصوصی رپورٹر)انجمن حمایتِ اسلام محمد امین پولی ٹیکنیک اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے صدر آفتاب اسلام آغا نے کہا ہے کہ فضلوں کو جلانے، درختوں کے بے تحاشا کٹاو، کارخانوں اور گاڑیوں کے دھویں سے فضا مسموم ہو چکی ہے۔ ان مضر اثرات کو جاننے کے بعد ہی شہری خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ سیکرٹری میاں شاہد لطیف نے کہا کہ سموگ کا زہریلا مادہ پھیپھڑوں میں مختلف بیماریوں اور کینسر کا باعث ہے، جس سے سالانہ ایک لاکھ شہری موت کے مُنہ میں چلے جاتے ہیں۔ پرنسپل اظہر اقبال شاد نے کہا کہ تعلیمی سال مختصر ہونے کے باعث طلبہ ہائی برڈ ورکنگ نہیں کر سکتے، انھیں تعلیمی اداروں میں آنا ہی ہوتا ہے، اس لیے گرین لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ فضائی آلودگی سے سینے میں جکڑن، آنکھوں میں جلن اور کھانسی سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی کے لیے سیکڑوں اساتذہ اور طلبہ نے سبزہ زار، ملتان روڈ اور دارالشفقت چوک تک پلے کارڈز اور بینر اُٹھا کر جلوس نکالا اور شہریوں کو بھاپ لینے، کھانے پینے کی ٹھنڈی اور ترش اشیا سے پرہیز کی تلقین کی۔
لاہور سے مزید