• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، وزیراعظم شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کی بااثر اور کاروباری شخصیات کو ملک میں سرمایہ کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ، لاہور میں وزیراعظم سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں ملاقات۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں ملاقات کی، وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

برطانوی وفد سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید