• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رواں برس موبائل فون چھیننے کے 16 ہزار واقعات

کراچی( ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رواں برس موبائل فون چھیننے کے 16 ہزار 492 ، گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے 44 ہزار 207 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے 3 ہزار 537 واقعات رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں 31 اکتوبر تک شہر بھر میں گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے 44 ہزار 207 واقعات رپورٹ کیے گئے۔کار چوری اور چھیننے کے 1701 اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 42 ہزار 506 واقعات رپورٹ ہوئے۔شہر میں دس ماہ کے دوران موبائل فون چھیننے کے 16ہزار 492 واقعات رپورٹ ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق گاڑیاں چھیننے کے سب سے زیادہ واقعات ماہ فروری میں ہوئے جن کی تعداد 33ہے جبکہ گاڑیوں کی چوری کے سب سے زیادہ واقعات جنوری میں ہوئے جن کی تعداد 163ہے۔ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کے سب سے زیادہ واقعات 969مارچ میں جبکہ موٹر سائیکل چوری کے سب سے زیادہ واقعات 4602 بھی ماہ مارچ میں ہوئے۔موبائل فون چھیننے کے سب سے زیادہ واقعات جنوری میں ہوئے جن کی تعداد 2305 ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 31 اکتوبر تک شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کے 3537 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ہائی وے پر ڈکیتی اور راہزنی کے 4، پٹرول پمپ پر ڈکیتی اور راہزنی کے 4، گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کے 236، دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 174 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 3119واقعات رپورٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید