لاہور(خبرنگار)حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے قرضے لے کر عیاشیاں کرنے والے ملک کو تباہ کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں میں مشاورتی کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض مولانا بشیر سلفی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے قرضے حاصل کرکے عیاشیاں کرنے والے حکمران قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے قوم پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے ۔