• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،ٹیمیں مقررہ ہدف سے 45 ہزار زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں کامیاب رہیں،ڈی سی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں 7روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں مقررہ ہدف سے 45 ہزار زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں کامیاب رہیں ،پولیو مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہی، اتوار کو ڈی سی عرفان میمن کی زیر صدارت پولیو مہم کا اختتامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کا ہدف 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچے رکھا گیا تھا، مگر پولیو ٹیمز نے 5 لاکھ 6 ہزار 772 بچوں کو پولیو قطرے پلائے ،110 فیصد حدف حاصل کیا گیا۔، اجلاس میں سیکورٹی اور انکاری کیسز کے حوالے سے بھی سوال کئے گئے ،بتایا گیا کہ تمام انکاری کیسز کو تسلی سے سنا گیا اور مطمئن کیا گیا، ڈی سی نے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہا، جنہوں نے بطور ٹیم قومی مہم کو کامیاب بنایا، پولیو کے خاتمے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ،،،،،،